14 Oct 2023
(لاہور نیوز) آنکھوں کے غیر معیاری انجکشن بنانے کے کیس میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ ڈرگ کورٹ نے ملزم کو 16 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے غیر معیاری انجکشن بنانے کے کیس پر سماعت کی ۔ پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے گرفتار ملزم نسیم عباس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
عدالت نے پیر کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اس سے پہلے ملزم بلال اور عاصم جوڈیشل ہو چکے ہیں۔