اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ، اعجاز چودھری سمیت 152 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے محمودالرشید ، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت 152 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے دیا۔

جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں میاں محمودالرشید ، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت 152 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گُل خان نے سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے دیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مکمل چالان بھی طلب کر لیا گیا۔

جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ارونا نعیم سمیت 9 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی۔

عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ جناح ہاؤس کیس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں جمع کرا رکھا ہے، ملے گا تو یہاں پیش کر دیں گے۔ عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں زیر حراست ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمے میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل ہو چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے