14 Oct 2023
(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا ہے کہ زراعت، لائیو سٹاک اور آئی ٹی کے شعبوں میں توجہ سے معاشی ترقی ممکن ہے۔
نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ہربنس پورہ ، برکی اور شاہدرہ میں قائم ویٹرنری مراکز کے دورے کیے، لائیو سٹاک بیٹھک میں خصوصی شرکت کی۔ ان کو موبائل ڈسپنسری، سہولت سنٹرز اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر نے سہولیات کے فقدان کا بھی نوٹس لیا۔ اس موقع پر ابراہیم مراد نے کہا کہ ویٹرنری انتظامیہ اور مویشی پال افراد کے مابین باہمی تال میل کی ضرورت ہے۔ ہمارے منصوبوں سے لائیو سٹاک کے شعبہ میں ترقی آئے گی۔
نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا مزید کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ قومی و بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز ہے۔