اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ایچ اے لاہور میں فلاور شاپس اور نرسری قائم کرے گی

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) اب پھول اور پودے سستے داموں ملیں گے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں فلاور شاپس اور نرسری قائم کرے گی۔

نرسری پر پودوں اور پھولوں کی400 سے زائد اقسام دستیاب ہوں گی ۔نرسری پر لوکل اورغیر ملکی پودے فراہم کیے جائیں گے۔ پی ایچ اے لینڈ سکیپ ڈیزائننگ اورپلاننگ سروس بھی فراہم کرے گی ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں پی ایچ اے کو ریونیوہدف بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

لاہورکی طرز پر ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد اوردیگر شہروں میں بھی فلاور شاپس قائم کی جائیں گی۔ پی ایچ اے لاہور کو 700 کمیونٹی پارکس اور5 بڑے پارکس کی تزئین و آرئش اور بحالی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے نے ادارے کی کارکردگی، پارکس کی بحالی، نرسری کے قیام اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

 صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت و لوکل گورنمنٹ عامر میر،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی واسا اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے