اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میاں نواز شریف کی وطن واپسی، خصوصی پرواز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی پرواز کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

‏ فلائی دبئی کی خصوصی پرواز دبئی ایئرپورٹ ٹرمینل ٹو سے روانہ ہو گی۔ امید پاکستان طیارہ سابق وزیراعظم کو لے کر یو اے ای کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اڑان بھرے گا۔ نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور ایئرپورٹ پر اترے گا۔ چارٹرڈ طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لیا گیا۔ خصوصی پرواز میں 152 افراد سوار ہوں گے۔ خصوصی طیارے میں نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے کارکن اور صحافی لاہور پہنچیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں ہوں گے۔ لاکھوں افراد اپنے قائد کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ 21 اکتوبر کا سورج خوشحالی لے کر آئے گا۔

ملک سیف الملوک کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی گرفتاری ہوتی ہے تو بھی ن لیگ قانون کی پاسداری کرے گی، ہم تشدد پسند نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے