اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا گریٹر اقبال پارک میں جلسہ، پارکنگ پلان مرتب

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے لاہور گریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبر کے جلسے کے لیے پارکنگ سائٹس کا پلان مرتب کر لیا۔

50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ سائٹس دستیاب ہوں گی، لاہور کے تمام سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز سمیت ضلعی و ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو گائیڈ لائنز دے دی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ آنے والے کارکنوں کو 4 مختلف پارکنگ ایریا فراہم کیے جائیں گے، سینئر رہنماؤں اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے لیے الگ پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔

گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں 4 اطراف سے آنے والے قافلوں کو پارکنگ مہیا کیے جانے کا پلان مرتب کیا گیا ہے، جلسہ گاہ آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لیے خاص طور پر 30 کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیئے گئے، جلسہ گاہ میں موجود کوآرڈینیٹرز قافلوں کے مختص انکلیو کی رہنمائی بھی کریں گے۔

ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کو بریف کر دیا گیا، 21 اکتوبر کو پورا شہر ہی جلسہ گاہ میں تبدیل ہو جائے گا، قائد کے استقبال کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے