اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، شہباز شریف

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی لیڈرشپ میں ملک کو قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں شہباز شریف نے 16 ماہ میں کیا کیا؟، میری خدمات آپ کے سامنے ہیں، پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو نہ یہ جلسہ ہوتا نہ سیاست ہوتی، ہم نے 16 ماہ میں ریاست بچائی، ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو حالات بہت خراب ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اپنے بہن بھائیوں کے درمیان ہوں گے، 2018ء میں جھرلو الیکشن کے ذریعے ترقی کا سفر روکا گیا تھا، مخالفین نے نیا ماڈل لا کر بدترین سازشیں کیں، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں تو نواز شریف کو لانا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشرف نے 12 اکتوبر کو مارشل لا لگا کر نواز شریف کی دوسری حکومت کو چلتا کیا، 2013ء میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، نواز شریف نے 4 سال محنت کر کے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی خود چل کر لاہور آیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں گے، انشاء اللہ پاکستان عظیم ملک بنے گا، آپ نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان آ کر پاکستان بچانا ہے، اگر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا، اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف آئے گا اور کاروبار بھی چلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے