اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی واپسی ڈیل کے تحت ہوئی، راجہ پرویز اشرف کا دعویٰ

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں؟، جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ظاہر ہے کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو واپس آ رہے ہیں، اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ بتائیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں؟، پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ہم مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے