اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹیپا نے ٹریفک سروے رپورٹ ،این او سی و دیگر فیسیں بڑھا دیں

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) ٹیپا نے ٹریفک سروے رپورٹ، این او سی اور دیگر رپورٹس کی مد میں فیسیں بڑھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک سروے رپورٹس پر بھی مہنگائی کے اثرات  پڑنے لگے،ٹیپا نے  ٹریفک سروے رپورٹ، این او سی اور دیگر رپورٹس کی مد میں فیسوں میں اضافہ کر دیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا گیا۔

گورننگ باڈی کے میٹنگ منٹس کے مطابق ٹی آئی اے چیکنگ اور این او سی کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے،  تیس ہزار مربع فٹ بلڈنگ کی فیس پانچ لاکھ اور فی مربع فٹ فیس 15 روپے مقرر کی گئی ہے،ٹیپا ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلڈنگ فیس 2500 روپے فی کنال سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کر دی گئی۔

اسی طرح پارکنگ معاہدہ کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،ٹیپا سے پارکنگ کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ وصول کرنے کی فیس 25 ہزار روپے ہو گئی،پٹرول پمپ پراسیسنگ فیس 10 ہزار، این او سی 6 لاکھ اور لے آؤٹ ریویژن فیس دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

سٹوریج ڈپو پراسیسنگ فیس10 ہزار، پچاس ہزار لٹر تک سٹوریج ڈپو کی فیس دو لاکھ روپے ہو گی، سٹوریج ڈپو ایک لاکھ لٹر تک کی فیس 3لاکھ، ایک لاکھ لٹر سے زیادہ کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے،ٹریفک کاؤنٹ سروے فور لیگڈ فیس ایک لاکھ، تھری لیگڈ 80 ہزار اور کمپلیکس انٹرسیکشن فیس 1 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی۔

چیف انجینئر ٹیپا نے ڈائریکٹر فنانس کو نئے ریٹس کے مطابق چالان جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے