اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ایل ڈی اے وبلدیہ ان ایکشن،متعدد املاک مسمار

13 Oct 2023
13 Oct 2023

لاہور:(زین العابدین)شہر میں غیر قانونی تعمیرات ،کمرشل فیس نادہندگان اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے متعدد املاک مسمار اور سربمہر کر دیں۔

 کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف ایل ڈی اے کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف کارروائیوں کے دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن میں مولانا شوکت علی روڈ پر کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 8 املاک کو سربمہرکر دیا، ڈائریکٹرزون فور علی نصرت نےنجی سکول، کار شو رومز ، نجی دفتراورمختلف پلاٹس بھی سیل کروادیئے۔

دوسری جانب بلدیہ عظمٰی لاہور کیجانب سے بھی شہر میں نقشہ منظوری کے بغیر  غیر قانونی تعمیرات کرنے پر گرینڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں  کماہاں،نشتر،رنگ روڈ ،آشیانہ ،رائیونڈ روڈ اور پنڈ آرائیاں میں غیر قانونی تعمیرات کوگرا دیا گیا جبکہ غیر قانونی 15کمرشل دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔

غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے  خلاف استغاثے بھی  جمع کروا  دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے