اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس اہلکاروں سے الجھنے کا معاملہ،سیف کھوکھر و دیگرکی بریت کی درخواست

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) نواز شریف کے حق میں ریلی نکالنے کے دوران پولیس اہلکاروں سے الجھنے کے معاملے پر لیگی رہنماسیف الملوک کھوکھر ،افضل کھوکھر اورشفیع کھوکھر سمیت دیگر نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں میاں نواز شریف کے حق میں ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ  کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،اےٹی سی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گُل نے مقدمہ پر سماعت کی، ملک سیف کھوکھر ، افضل کھوکھر اورشفیع کھوکھر سمیت دیگر ملزمان نے  عدالت پیش ہو کر حاضری لگائی۔

سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء نے بریت کی درخواستیں دائر کیں، عدالت نے لیگی رہنماؤں کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

عدالت کی جانب سے ملزم اعظم کے  پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کردیئے گئے جبکہ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے 23 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے کہا نواز دور میں پٹرول 65 اور ڈالر 104 روپے کا تھا، ہماری حکومت آئے گی تو عوام کے مسائل حل کریں گے۔

یاد رہے کہ پولیس نے 2018 کے مقدمہ میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر اخراج رپورٹ بنائی، پراسیکیوشن نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے