اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پولیس نے دہشتگردی میں ملوث لوگوں کو 24 گھنٹے میں پکڑا: محسن نقوی

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے کچھ واقعات ہوئے، پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر تمام ملزمان کو پکڑا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ ننکانہ میں پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سنٹر کے ذریعے شہر بھر کو کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا، سیف سٹی نے دن رات لگا کر اس پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے، یہ 40 کروڑ کا پروجیکٹ تھا جس کو 35 کروڑ میں مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کا یہ پروجیکٹ کرائم کو بھی کنٹرول کرے گا، جہاں جہاں ضرورت پڑی ہم وہاں بھی اس طرح کے پروجیکٹ لانچ کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے کچھ واقعات ہوئے ہیں، پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر تمام لوگوں کو پکڑا ہے، دہشتگردی میں ملوث گرفتار لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیشنل ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا اسلام کے نام پر کسی قسم کی دہشتگردی کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سکھوں کیلئے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ لانچ کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے سکھ ٹورازم کو پروموٹ کریں، دنیا میں آدھے ملکوں کی اکانومی ٹورازم سے چل رہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب بہت سارے ہسپتالوں سے بہتر ہے، ہماری پوری کوشش ہے ادویات ہر کسی کو ملیں، ساہیوال میں بھی یہی مسئلہ آ رہا ہے کہ مریض زیادہ ہیں اور ادویات کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سموگ کے حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کو ایک لیول تک کنٹرول میں رکھا تو چھٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ہماری کابینہ کا منگل کو اجلاس ہے اس میں فیصلہ کریں گے، ہم سموگ والے معاملے پر دنیا میں پہلے نمبر پر تھے، اب پانچویں یا چھٹے نمبر پر ہیں، کوشش ہے کہ انسداد سموگ اقدامات کر کے اس ہی نمبر پر رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے