اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلسے کی اجازت: ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کی درخواست پر آج فیصلہ کرنے کی ہدایت

13 Oct 2023
13 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے لبرٹی چوک میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو آج تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بتائیے کیا مسئلہ ہے، ابھی تک اجازت کیوں نہیں دی؟۔

جسٹس راحیل کامران نے ڈپٹی کمشنر کو آج تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر فیصلہ کر کے بتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں، اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ کی جانب سے جلسے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے