اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کیلئے رواں مالی سال کا مزید چار ماہ دورانیہ کا بجٹ تیار ہونے لگا

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کیلئے رواں مالی سال کا مزید چار ماہ دورانیہ کا بجٹ بھی تیار ہونے لگا۔ نگران پنجاب حکومت نے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے رواں بجٹ 31 اکتوبر تک چار ماہ کیلئے منظور کیا تھا اور اس بجٹ پر یکم جولائی سے عمل ہو رہا ہے۔ اب مزید چار ماہ کے لئے بھی نگران پنجاب کابینہ ہی بجٹ کی منظوری دے گی۔ پنجاب حکومت نےاس سلسلے میں محکموں سے بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں اور خاص طور پر گائیڈ لائن دی گئی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرنا ترجیح ہو گی جبکہ صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے لئے زیادہ بجٹ مختص ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور موجودہ شرح کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔ تنخواہ اور پنشن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ غیر ترقیاتی اخراجات بھی جاری بجٹ کی شرح سے ہی مقرر ہوں گے تاہم ترقیاتی بجٹ 300 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ 80 فیصد رقوم جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوں گی۔ لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد کے علاوہ چھوٹے اضلاع میں انفراسٹرکچر اور پانی فراہمی کے منصوبوں پر زیادہ رقم خرچ کی جائے گی۔

محکموں کو 21 اکتوبر تک تجاویز کو حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے