اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی کے بلز پر اضافی ٹیکسز کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے رجوع

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں وفاق اور نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیپرا بجلی ٹیرف کا تعین نیپرا قانون کیخلاف نہیں کر سکتا، کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے، ایک طرف ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے اور دوسری طرف ٹیکسٹائل صنعتیں بجلی کی کمی کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

درخواست کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس خلاف قانون ہے، قانون بالکل واضع ہے، نیپرا بطور ریگولیٹر پالیسی نہیں بنا سکتی، اس وقت نگران حکومت ہے جو پالیسی فیصلے نہیں کر سکتی، ایسی صورت حال میں عدلیہ ہی واحد ادارہ ہے جو اس معاملے پر نوٹس لے سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے