اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سول سیکرٹریٹ: احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا دھاوا،91 گرفتار

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(لاہور نیوز) سول سیکرٹریٹ کے باہر جاری سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے پر رات گئے پولیس نے دھاوا بول کر مختلف سرکاری محکموں کے 91 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار سرکاری ملازمین کو  لاہور کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ  دھرنے کے منتظمین پولیس آپریشن سے قبل  ہی غائب ہوگئے، پولیس نے نجی ہوٹلز کا ڈیٹا اکھٹاکرنا شروع کر دیا ہے ۔

اب تک اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری دوبارہ سول سیکرٹریٹ کے باہر پہنچ گئی ہے، مظاہرین کی  دیگر قیادت کو گرفتار کرنے کے بعد مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جائیں گے، پولیس نے شرکا کے موبائل فون ڈیٹا سے بھی لوکیشن ٹریس کرنا شروع کر دی ہے جو ریڈار پر آئے گا اسے گرفتار کیا جائے گا۔

دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دھرنے میں شریک خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ،کئی اساتذہ سمیت گریڈ 1سے گریڈ 18تک کے ملازمین تا حال کس تھانے میں ہیں کچھ معلوم نہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور پولیس نے اعلی افسران کے کہنے پر رات گئے آپریشن کیا، لاہور کے متعدد تھانوں کی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا، تین ایس پی دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کی صبح تک نگرانی کرتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے