اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے لبرٹی جلسے کا معاملہ:عدالت کی ڈی سی کو کل تک فیصلے کی ہدایت

12 Oct 2023
12 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو کل تک فیصلے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک پر جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ  بتائیے کیا مسئلہ ہے، ابھی تک اجازت کیوں نہیں دی۔

بعدازاں جسٹس راحیل کامران  نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کل تک فیصلہ کر کےبتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں، اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی۔

 عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو کل تک اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ کی جانب سے جلسے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا ، درخواست گزار نے  مؤقف اختیار کیا تھا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی،ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان تحریک انصاف کو  لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے