اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں قائدین نے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں قائدین نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بحرانوں سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے،  پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔

مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی و جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہو چکا ہے کہ نواز شریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے، نواز شریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔

شہباز شریف نے آمد پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے