اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ تدارک کے لئے شاہراہوں پر ’’عمارتی ملبہ کے خلاف مہم ‘‘ کا آغاز

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) سموگ تدارک کے لئے شاہراہوں پر ’’عمارتی ملبہ کے خلاف مہم ‘‘ کا آغاز ہو گیا۔ غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والوں کو ملبہ رینٹ کے علاوہ ایک لاکھ جرمانہ کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹس سموگ تدارک کے لئے خود باہر نکلیں، شہر میں آئندہ بدھ کو کاروباری سرگرمیاں مکمل معطل رہیں گی، بغیر کور ٹرالی، عمارتی ملبہ اوپن رکھنے اور زیرتعمیر ایریا میں پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنے پر سخت کارروائی ہو گی، مارکیٹس سے تجاوزات کا خاتمہ اور ٹریفک روانی کیلئے آپریشن کیا جائے گا۔

سموگ تدارک کے لئے بلدیہ عظمٰی لاہور کا بھی بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ شہر کی سڑکوں کو ڈسٹ فری بنانے کے لئے مِسٹ کوئین کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر اقبال فرید کا کہنا ہے کہ تین مسٹ کوئین شہر کی 45 ماڈل سڑکوں پر سپرنکلِنگ چھڑکاؤ کریں گی۔ کنسٹرکشن سائٹس پر دھول مٹی کنٹرول کے لیے خصوصی اقدام کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی۔ لوکل گورنمنٹس نے کوڑا جلانے والے 219 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔ کوڑا جلانے پر 43 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کو 1 کروڑ سے زائد جرمانے ، 85 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کوڑا اور فصلیں جلانے پر سختی سے پابندی عائد ہے کیونکہ یہ سموگ کا بڑا سبب بنتے ہیں۔ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے