اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو 2 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ کے حوالے سے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر  تحریری حکمنامہ جاری  کیا۔

عدالت نے تحریری حکمنامے میں پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے ڈولفن پولیس کو مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کردیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والے افراد کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے، شہر میں مزید میاواکی جنگل لگائے جائیں،ایل ڈی اے شہر میں آئندہ کوئی پراجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کرے گا، ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی محکمہ ماحولیات سے ہدایات لے گا۔

 عدالت عالیہ کے تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالا دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف متعلقہ افسران کارروائیاں کریں، بھٹوں کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف کریمینل کارروائی کی جائے، پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے