اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ میں لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران کے رخصت پر ہونے کے باعث درخواست پر آج سماعت نہ ہوسکی، لبرٹی چوک پر جلسے کے لیے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانچ روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی، پر امن جلسہ کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر 15 اکتوبر کو شام سات بجے جلسہ کرنے کی اجازت دے،عدالت جلسے کے لیے سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کے لیے بھی حکم جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے