اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تدارک سموگ: دھواں چھوڑنے والی 5ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان جاری

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز)سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے 23 اگست سے اب تک مجموعی طور پر 53 ہزار 572 گاڑیوں کی چیکنگ کی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو  78 لاکھ 36 ہزار 600 روپے کے جرمانے کئے گئے، 5 ہزار 590 گاڑیوں کے چالان کرکے کاغذات قبضے میں لئے گئے جبکہ 944 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد  کا کہناہے کہ  بہت جلد ای چالان کا سسٹم نافذ کرنے جا رہے ہیں،جس سے سارا ڈیٹا آن لائن ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے