10 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
لبرٹی چوک میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی، پرامن جلسہ کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر 15 اکتوبر کو شام 7 بجے جلسہ کرنے کا حکم دے، عدالت جلسے کیلئے سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کیلئے بھی حکم جاری کرے۔