اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر خزانہ عدالت پیش نہ ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کے وکیل جبکہ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی پیش ہوئے، شریک ملزمان کے وکلاء نے دو ماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتا ہے، وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہوگیا تھا۔

بعدازاں جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے