اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قائمہ کمیٹی اطلاعات کی ریڈیو پاکستان میں نئی بھرتیاں فوری روکنے کی سفارش

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قائمہ کمیٹی اطلاعات نے ریڈیو پاکستان میں نئی بھرتیاں فوری روکنے کی سفارش کر دی۔

کمیٹی نے حال ہی میں بھرتی کئے گئے 53 ملازمین کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں، وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو معاملہ کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کر دی، وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات کی ضرورت ہے، سرکاری میڈیا میں تکنیکی افراد کو بھرتی کرنا بھی ناگزیر ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا قانون سازوں اور سیاست دانوں کو سرکاری میڈیا میں اصلاحات کا ایجنڈا لانا چاہئے، عرفان صدیقی نے بتایا ان ملازموں میں سے 50 کو نگران دور حکومت میں بھرتی کیا گیا، ڈی جی ریڈیو نے کہا ملازمین کی بحالی کی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر 750 ملازمین دوبارہ رکھے گئے تھے۔

ڈی جی ریڈیو نے مزید کہا ان 750 ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کئے گئے 53 افراد کو بھی ابھی تک تنخواہ نہیں دی گئی، عرفان صدیقی نے کہا ریڈیو پاکستان کیا بیگار کیمپ ہے کہ تنخواہیں نہیں ادا کی جا رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے