اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الہٰی نے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ  7 ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو عدالت پیش کرنے اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے