اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کا نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کا نوٹس

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ سی پی او گوجرانوالہ کو سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ ورکاں میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر والدین اور بیٹوں پر گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ سے ماں سمیت دو بیٹے جاں بحق، والد شدید زخمی ہوا۔ واقع تھانہ تتلے عالی کے علاقہ گھمن والا میں پیش آیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے