اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیرپرائمری ہیلتھ سے سعودی سفیر کی ملاقات،صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈاکٹر لائق اورمحنتی ہیں، سعودی عرب ان کی خدمات سے استفادہ کر سکتا ہے،سعودی عرب نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے، حکومت پنجاب نے  بیرون ملک ملازمت کے لئے سینئر نرسوں کا چھٹی حاصل کرنا نہایت آسان کر دیا ہے۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ نرسوں کی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر کر دیا جاتا ہے،عرب ممالک میں ملازمت حاصل کرنے والے طبی عملے کے لئے عربی زبان کے کورسز شروع کرنے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے،سعودی عرب پاکستانی لیبر کے علاوہ انجینئرنگ، آئی ٹی اور دیگر مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے۔

  اس موقع پر سعودی سفیر نے  دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے