اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈینگی کے ڈنک نہ رکے، 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے مزید 111 کیسز رپورٹ

09 Oct 2023
09 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے مزید 111 کیسز سامنے آگئے۔

سیکرٹری صحت پنجاب  علی جان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں مزید 38 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، راولپنڈی میں 41، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 16 اور شیخوپورہ میں دو افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، اس کے علاوہ گجرات، چکوال، اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5 ہزار 580 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  لاہور میں ڈینگی کے 2 ہزار 168 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

علی جان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 41 مریض داخل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ نے شہریوں کو تاکید کی کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے