اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جناح ہسپتال میں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا غریب مریضوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کا وژن کامیابی کی طرف گامزن ہے،جناح ہسپتال میں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔

 سرکاری شعبے میں پہلے مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن جناح ہسپتال لاہور کے شعبہ یورولوجی میں کیا گیا، سرکاری شعبے میں پہلے مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب تکمیل کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا گیا۔

 تمام ضروری ادویات بشمول امیونوسوپریسنٹس اور سرجیکل ڈسپوزایبل کا انتظام براہ راست ہسپتال سے کیا گیا۔ ملک میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں کڈنی  ٹرانسپلانٹ کا خرچہ 15 لاکھ روپے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر 20 لاکھ روپے چارج کرتا ہے جبکہ جناح ہسپتال لاہور میں مکمل مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

ترجمان ٹرانسپلانٹ پروگرام ڈاکٹر شبیر نے بتایا کہ رحیم یار خان کے 30 سالہ موٹر مکینک عصمت اللہ کو اس کی بیوی شمیم ​​نے گردہ عطیہ کرکے اس کی جان بچائی، دونوں مریض سرجری کے بعد مستحکم ہیں اور انہیں رینل ٹرانسپلانٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ٹرانسپلانٹ ٹیم کے سربراہ پروفیسر نوید اقبال تھے جبکہ انکی ٹیم میں ڈاکٹر سلمان ارشد، ڈاکٹر شبیر چوہدری اور ڈاکٹر شاہجہان چوہدری شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے