اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں؟تو ان سبزیوں کا استعمال کریں، ماہرین نے آسان حل بتا دیا

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے تمباکو نوشی کی عادت چھڑوانے میں مدد گار ثابت ہونیوالی چند سبزیوں کے نام بتا دیے جن کے استعمال سے تمباکونوشی کو خیرباد کہنے میں مدد حاصل ہوسکتی ہے۔

کچھ برس قبل تحقیق میں  معلوم ہوا تھا کہ وہ افراد جو زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کے کم سبزی اور پھل کھانے والوں کی نسبت کم از کم 30 دن تک تمباکو نوشی کے بغیر رہنے کے امکانات تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

نِکوٹین قدرتی طور پر روز مرہ کے استعمال کے پھل، سبزیوں اور دیگر غذاؤں میں موجود ہوتا ہے۔ ان غذاؤں میں اس کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ  ہم اس کے عادی نہیں بنتے۔نکوٹین کی یہ معمولی مقدار آنتوں سے گزر جاتی ہے اور جسم اس کو باآسانی ہضم کر لیتا ہے۔ اس کے برعکس نکوٹین کی اشیا میں بھاری مقدار میں نکوٹین ہوتا ہے جو خون میں شال ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینگن روز مرہ کی ان غذاؤں میں سے ایک ہے جن میں نکوٹین پایا جاتا ہے،بینگن کا تعلق نائٹ شیڈ خاندان (تمباکو بھی اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے) سے ہے اور اس کے ایک گرام میں 100 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے۔

اسی طرح ایک آلو میں تقریباً 15 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتاہے لیکن تیار ہوتی فصل اور سبز آلوؤں میں یہ مقدار 42 مائیکرو گرام تک بڑھ جاتی ہے۔نِکوٹین کی حامل سبزیوں میں ایک پھول گوبھی بھی ہے اگرچہ پھول گوبھی نائٹ شیڈ خاندان سے تعلق نہیں رکھتی پھر بھی اس کی فی گرام مقدار میں 16.8 مائیکرو گرام نِکوٹین موجود ہوتا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر کے مقبول مشروبات میں سے ایک چائے بھی نائٹ شیڈ خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ مختلف اقسام کی چائے میں  فی گرام مقدار میں 100 سے 285 مائیکرو گرام تک نکوٹین موجود ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے