اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بڑھتی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کی یونیفارم تک بھی پہنچ گئے

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کی یونیفارم تک بھی پہنچ گئے، مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے پنجاب پولیس رواں مالی سال میں صرف ایک یونیفارم کی خریداری کر سکے گی۔

رواں سال لاجسٹک برانچ نے دو یونیفارم کی خریداری کرنا تھی لیکن یونیفارم کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کم پڑ گئے۔ دو سال پہلے پنجاب پولیس نے ایک یونیفارم 2200روپے میں خریدا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب وینڈر ایک یونیفارم کے لیے 5 ہزار سے زائد کا ریٹ مانگ رہا ہے۔ فورس کے لیے رواں سال اب ڈیڑھ لاکھ یونیفارم خریدنا ہو گی۔ دوسری یونیفارم کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت سے دوبارہ فنڈز مانگے جائیں گے۔ لاجسٹک برانچ ایک سال کے بعد اہلکاروں کے لیے دو یونیفارم کی خریداری کرتی ہے لیکن قیمتیں بڑھنے سے دو یونیفارم کی خریداری اب ناممکن ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے