اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے ، مزید 177 نئے کیسز رپورٹ

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 177 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد پانچ ہزار 326 ہوگئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ  پنجاب علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 56 نئے مریض سامنے آئے ، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 2078 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز 71 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 1514 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 610 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 257 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 17 نئے  مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز 5 ، قصور اورمنڈی بہاؤ الدین میں ڈینگی کے دو ، دو نئے مریض رپورٹ ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یار خان، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ، ایک نیا مریض سامنے آیا۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں ، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 52 مریض زیر علاج ہیں ۔

سیکرٹری ہیلتھ کاکہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں ، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے