07 Oct 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گی۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔ بشریٰ بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔