اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ، ریکارڈ چیک کیا

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح تھانہ ڈیفنس اے کا دورہ کیا، بھیک مانگنے پرحوالات میں بند بزرگ کی سنی گئی اور رہائی مل گئی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دورے کے دوران حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا، بھیک مانگنے پر حوالات میں بند بزرگ نے وزیراعلیٰ سے رہائی کی درخواست کی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بزرگ کو رہائی دلوائی گئی۔ بزرگ نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر کارروائی مقررہ مدت میں یقینی بنانے کا حکم دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی تھانے کے ہر کمرے میں گئے ۔ مال خانہ، بیرکس اور واش رومز کا بھی معائنہ کیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تھانوں میں سائل کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور فوری داد رسی ہونی چاہیے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے