اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماحولیاتی آلودگی،سموگ پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی، 619 کو جرمانے

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پرماحولیاتی آلودگی اور سموگی وہیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے

تین روز میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے 619 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران 29 ہزار سے زائد سموگی وہیکلز کو دو، دو ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، رات کے وقت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں داخل ہونے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے، مقررہ اوقات سے قبل شہر لاہور میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ریت اور مٹی والی ٹرالی بغیر ترپال سفر کرتے نظر نہ آئے، ریت، مٹی او دھویں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔

سی ٹی او نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو صوئے آصل، ڈی ایس پی صدر کو ٹھوکرنیاز بیگ پر خود کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی شاہدرہ کو راوی پل اور ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہربنس پورہ اور مناواں کے مقام پر ناکہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے