اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعةالمبارک: پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کیلئے الرٹ

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، اہم مقامات اور کاروباری مراکز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی چوکس رہے، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس، تھانوں کی ٹیمیں عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا ہے کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز سے جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار ملک دشمن اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، بلند مقامات پر تعینات سنائپرز اطراف کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے