اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں ورنہ کریک ڈاؤن ہو گا: محسن نقوی

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کو خود واپس چلے جانا چاہیے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں مقیم غیر ملکی شہریوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کرلیاگیا ہے، پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کو خود واپس چلے جانا چاہیے ورنہ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن غیر قانونی طورپر مقیم کسی غیر ملکی کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا، سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں واضح کمی آئی۔

طبیعت ناسازی کے باوجود دوروں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ الحمداللہ بہتر محسوس کررہا ہوں، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے،پل مکمل ہوچکا دیگر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں، بند روڈ کے بڑے پراجیکٹ کو دو تعمیراتی کمپنیاں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دن رات کام کر کے بند روڈ پراجیکٹ کو 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، بند روڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج بیک وقت شروع ہوچکے ہیں، راولپنڈی میں رنگ روڈ، سیف سٹی اتھارٹی سمیت درجنوں زیر التوامنصوبے شروع کرائے ہیں، راولپنڈی کے پراجیکٹ90سے 180دن میں مکمل کروائیں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کا ایک پورشن جلد مکمل کرلیا جائیگا، گوجرانوالہ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ150دن میں بیک وقت مکمل کروائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے