اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

انسداد پولیو مہم کا پانچواں روز، چار روز میں 2 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا پانچواں روز، پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں مہم کا انعقاد پنجاب بھر میں کیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم کے  پہلے چار روز میں 2 کروڑ 15 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 16 لاکھ 53 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 8 لاکھ 2 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، فیصل آباد میں 12 لاکھ 21 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

انسداد پولیو پروگرام  پنجاب کے سربراہ خضر افضال نے بتایا ہے کہ صوبے کے 33 اضلاع میں مہم کے آخری روز کا آغاز ہو گیا ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں کل سے کیچ اپ کا آغاز ہو گا، 2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنےکے لئے کوشاں ہیں، صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جا رہی ہے، داخلی و خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں،ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے