اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 1977 کا ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار صرف صوبائی حکومت کے پاس ہے۔

 فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت بہتر طریقے سے چینی اوراشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کرسکتی ہے، وفاقی حکومت کو اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

 فیصلے میں مزید قرار دیا گیا ہے کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے کے ساتھ اشیاء کی تجارت بھی کرسکتا ہے، صوبے درپیش حالات و واقعات میں بہتر انداز میں فیصلے کرسکتے ہیں ، 1977 کا ایکٹ آئین پاکستان کے مطابق نہیں ہے ، صوبے 1977 کا ایکٹ اپنا نہیں سکتے ۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول سے متعلق قانون سازی صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے ،1977 کے ایکٹ کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ وہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں اٹھایا گیا ۔ عدالت درخواستوں اور انٹرا کورٹ اپیل کو منظور کرتی ہے اور 1977 کا ایکٹ کالعدم قرار دیتی ہے ۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے