اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانیوالے 4 ملزمان ایئر پورٹ سے گرفتار

06 Oct 2023
06 Oct 2023

لاہور (راحیل سید) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر کے حوالے کیا، ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکے ہیں۔

ہیومن اینٹی ٹریفکنگ حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک کے ذریعے کمائی گئی رقم کا آدھا حصہ ان کے سب ایجنٹ کو دینا تھا۔

 ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے