اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے شاہدرہ فلائی اوورز کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے طبیعت ناسازی کے باوجود رات گئے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سائٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے فلائی اوورز کا معائنہ کیا اور شاہدرہ چوک میں جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا، صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ کو بریفنگ  دی۔

بریفنگ میں محسن نقوی کو بتایا گیا کہ شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، فلائی اوورز کے دونوں برج پر کام تکمیل کے قریب، الیکٹرک پولز کی فکسنگ جاری ہے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے فلائی اوورز اور اطراف کی سڑکوں اور نئے راوی پل کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز منصوبے کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے