اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سی بی ڈی اے کا وحدت کالونی میں بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر کا پلان ڈگمگانے لگا

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) وحدت کالونی میں بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر کا پلان کھٹائی میں پڑ گیا۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا پلان ڈگمگانے لگا۔

وحدت کالونی میں بلند و بالا رہائشی عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ ادھورا رہ گیا۔ ایک سال کا عرصہ بیت گیا مگر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ ستمبر 2022 میں وحدت کالونی کی اراضی منصوبے کی ذمہ داری نیا پاکستان ہاؤسنگ سے سی بی ڈی اے کو سونپی گئی۔ ایک سال گزرنے کے باوجود وحدت کالونی کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ وحدت کالونی میں رہائش پذیر لوگوں کی منتقلی کا عمل منصوبے میں آڑے آ گیا۔

پلان کے تحت وحدت کالونی میں 1400 سے زائد کوارٹرز کو گرایا جانا ہے۔ کالونی کی 550 کنال سے زائد اراضی پر 3 ، 7 اور 11 منزلہ عمارتیں تعمیر ہونا ہیں۔

دوسری جانب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وحدت کالونی کی اراضی پر ماسٹر پلان کی تیاری شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے