اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار صرف صوبائی حکومت کے پاس ہے، صوبائی حکومت بہتر طریقے سے چینی اور اشیاء خورونوش کی قیمتیں مقرر کرسکتی ہے، وفاقی حکومت کو اشیاء خورونوش کی قیمتں مقرر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ایک صوبہ دوسرے صوبے کے ساتھ اشیاء کی تجارت بھی کر سکتا ہے، صوبے حالات و واقعات میں بہتر انداز میں فیصلے کر سکتے ہیں، 1977ء کا ایکٹ آئین پاکستان کے مطابق نہیں ہے، صوبے 1977ء کا ایکٹ اپنا نہیں سکتے، پرائس کنٹرول سے متعلق قانون سازی صوبائی اسمبلی کا اختیار ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا 1977ء کے ایکٹ کا طلاق اسلام آباد کی حدود میں ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ وہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں اٹھایا گیا۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا، فیصلہ میں کہا گیا عدالت درخواستوں اور انٹرا کورٹ اپیل کو منظور کرتی ہے، عدالت نے 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے شوگر ملز کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ میں کہا عدالت 1977ء کا ایکٹ کالعدم قرار دیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے