اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ جانتے ہیں انار کو استعمال کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے انار کے استعمال سے حاصل ہونیوالے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تحقیق کے مطابق انار کے دانوں میں پولی فینول اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،پولی فینولز ایسے مرکبات ہیں جو خلیات کو نقصان پہنچانے والے غیرمستحکم مالیکیولز کا مقابلہ کرتے ہیں جبکہ ان مالیکیولز کو فری ریڈیکلز بھی کہا جاتا ہے۔انار میں پولی فینولز کی ایک قسم فلیونوئڈز موجود ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے جبکہ مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انار کے دانوں سے بھرے آدھے کپ سے جسم کو 5 گرام فائبر ملتا ہے جو دن بھر کے لیے درکار مقدار کے 18 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے،انار میں ایسے فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آسانی سے جسم میں جذب نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کے دانوں سے بھرے آدھے کپ سے 9 ملی گرام وٹامن سی جسم کا حصہ بنتا ہے،انسانی جسم اس وٹامن کو خود نہیں بناپاتا تو اسے غذا کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے جو جسم میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔وٹامن سی جسم کے متعدد افعال جیسے پروٹین میٹابولزم کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے موسمی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے