اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بارے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شہری عاشر سرفراز کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کابینہ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر فیصلہ کر دیا ہے، کابینہ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست غیر موثر ہونے پر ناقابل سماعت ہے، درخواست گزار کابینہ کے فیصلے کو چیلنج کر سکتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر کی، ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری کو زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، چیف سیکرٹری نے عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر پندرہ دن میں فیصلہ نہیں کیا، درخواست گزار کی جانب سے چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے