اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن 30 اکتوبر کے بعد شروع ہوگا: آئی جی پنجاب

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف حکومتی پالیسی کے مطابق من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت پنجاب سمیت ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کے خلاف آپریشن 30 اکتوبر کے بعد شروع ہو گا، پاکستان میں بغیر کسی وجہ اور اجازت شدہ مدت گزر جانے کے بعد بھی قیام پذیر افغانی و دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا ٹاسک پورا کریں گے ، تھانوں کی سطح پر چیکنگ کے بعد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تارکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مکمل کاغذات کے ساتھ  قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد کو گھبرانے کی  قطعی ضرورت نہیں ، ایف آئی اے ، نادرا اور دیگر ایجنسیز سے غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے گا، جن تارکین وطن کے پاس جعلی دستاویزات ہونگی ان کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے