(ویب ڈیسک) اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میرا نہ کوئی افیئر ہے اور نہ ہی بوائے فرینڈ، میں ڈائریکٹ شادی ہی کروں گی۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ آج کل مردوں کو زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، آج کل جو حالات ہیں ایسے میں مردوں سے ایک بیوی نہیں سنبھالی جاتی وہ چار شادیاں کیا کریں گے۔
فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو تعداد کے بجائے مواد پر توجہ دینی چاہیے، پانچ فلموں کا بجٹ ایک ہی فلم میں لگا کر بہت اچھی فلم بنائیں، جسے لوگ دیکھ کر خوش ہوں، فلم کا ٹکٹ بھی سستا ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھ سکیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں در فشاں سلیم نے کہا کہ میں بوائے فرینڈز بنانے پر یقین نہیں رکھتی، میرا نہ تو کوئی بوائے فرینڈ ہے نہ ہی کوئی افیئر، میں براہ راست شادی کروں گی، خواہش ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی طرح رومانس کیے بغیر شادی کرلوں۔