اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 جرمانہ کرنے کا حکم

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔

دوران سماعت عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے اور اتنے پروجیکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہے ہیں۔

عدالت نے شہر میں گاڑی غلط پارک کرنے والوں کو 5000 روپے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3000 جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے، ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں تجویز پیش کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2000 جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے