اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹے بعد بھی مدینہ روانہ نہ ہوسکی

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(ویب ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کے باعث کئی گھنٹوں بعد بھی مدینہ روانہ نہیں ہوسکی۔

پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر کے باعث ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر عملہ واپس چلا گیا، ایک مسافر کی حالت خراب ہونے پر مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ لاہور سے مدینہ پی آئی اے کی پرواز کو بدھ کی شام 6 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کے طیارے کو تیل کی فراہمی سے انکار کی وجہ سے پرواز وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

پانچ گھنٹے بعد پی ایس او سے معاملات طے پاجانے کے بعد پرواز پی کے 747 سمیت پی آئی اے کے دیگر طیاروں کو ایندھن سپلائی شروع ہوگئی۔

یہ مسئلہ ختم ہوا تھا کہ دوسرا مسئلہ آن کھڑا ہوا کیونکہ 5 گھنٹے کی تاخیر میں طیارے کے فضائی عملے کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہوگیا اور عملے کے افراد چلے گئے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملے کا جیسے ہی انتظام ہوگا مدینہ منورہ کیلئے پرواز کو روانہ کردیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے